بے بی شاور کی تصاویر لیک، ایمن خان پھٹ پڑیں
پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان کے بے بی شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوئیں تو اس معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے وہ پھٹ پڑیں۔
تصاویر لیک ہونے کے حوالے سے انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ 'یہ میرے، میرے دوستوں اور اہلخانہ کیلئے انتہائی پرائیویٹ ایونٹ تھا۔ میں اس کی شکر گزار ہوں جس نے میری پرائیویسی میں دخل دیا اور ہماری تصاویر میری رضامندی کے بغیر پوسٹ کردیں۔ یہ انتہائی شرمناک عمل تھا جس سے مجھے سخت مایوسی ہوئی'۔
واضح رہے کہ منگل کے روز اداکارہ ایمن خان کے بے بی شاور کی تقریب ہوئی تھی جس میں انتہائی قریبی دوستوں اور اہلخانہ نے شرکت کی تھی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.