Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

نیب : شاہد خاقان عباسی کو نئے مقدمے میں شامل تفتیش کرنیکاحکم

اپ ڈیٹ 07 اگست 2019 03:14pm

khaqanimageee

نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کونئے مقدمے میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق  سابق وزیراعظم نے شوکت عباسی کوچیئرمین ایس ای سی پی بنانے کے لیے اختیارات سے تجاوزکیا ۔

 ذرائع  کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کونئے مقدمے میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سابق وزیراعظم سے سابق چیئرمین ایس ای سی پی شوکت عباسی تقرری کیس میں تفتیش ہوگی ۔

نیب ذرائع  نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی کی غیرقانونی تقرری کی اورشوکت عباسی کوچیئرمین ایس ای سی پی بنانے کے لیے اختیارات سے تجاوزکیا ۔

ذرائع نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم بنتے ہی شوکت عباسی کوغیرمعمولی ترقی ملی اورشوکت عباسی اخبار کے اشتہارکے مطابق چیئرمین ایس ای سی پی کے امیدوارنہیں تھے ۔

نیب ذرائع  کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کی مداخلت پرشوکت عباسی چیئرمین ایس ای سی پی کے امیدوار بن گئے ۔