Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

وزیراعظم عمران خان کا برطانیہ اور سعودی عرب سے رابطہ

اپ ڈیٹ 07 اگست 2019 02:39pm

mergeimage

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر برطانیہ اور سعودی عرب  سے رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ٹیلی فون کیا  اور دونوں وزرائے اعظم نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات چیت کی ،

ٹیلی فونک بات چیت میں وزیراعظم اور برطانوی وزیراعظم کے مابین مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

بعدازاں  وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔  بات چیت میں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔