Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

انکشافات: سوئی ہوئی شلپا شیٹی اور شراب پیتے سلمان خان

شائع 07 اگست 2019 08:15am

Untitled-1

بولی وڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹی نے سلمان خان سے قریبی تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان بہت محبت کرنے والے انسان ہیں اور ہم بہت اچھے دوست رہے ہیں۔

ایک بھارتی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ سلمان خان ایک بہت ہی عاجز، محبت کرنے والے انسان ہیں ہم بہت اچھے دوست رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم کبھی بھی ملاقات کیلئے باہر نہیں گئے۔

شلپا نے انکشاف کیا کہ سلمان خان سے میری بہت ہی اچھی دوستی تھی اور میرے اہل خانہ سے اُن کی قربت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اکثر اوقات مجھ سے ملاقات کیلئے آدھی رات کو گھر آیا کرتے تھے، کبھی تو وہ ایسے وقت میں آجاتے تھے کہ میں اُس دوران سو رہی ہوتی تھی تب وہ اور میرے والد ایک ساتھ بیٹھ کر شراب نوشی کرتے تھے۔

اداکارہ نے ماضی کے ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے آج بھی یاد ہے جب میرے والد چل بسے تھے تب سلمان مجھ سے ہمدردی کیلئے میرے گھر آئے تھے لیکن وہ مجھے دلاسہ دینے کے بجائے سیدھے اندر جا کر شراب کی میز پر سرجھکائے رو رہے تھے۔