Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

ویڈیو: دنیا کے سب سے بڑے طیارے کی دُھند سے اچانک انٹری

شائع 07 اگست 2019 07:19am

Untitled-1

دبئی کی فضائی کمپنی "ایمریٹس" نے اپنی ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک نادر نوعیت کا وڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے۔ وڈیو میں دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ کثیف بادلوں کو چیرتا ہوا ہوائی اڈے کے رن وے پر اترتا دکھائی دے رہا ہے۔

عربی روزنامے "الامارات اليوم" کے مطابق اماراتیA380 طیارہ لندن کے "Gatwick" ہوائی اڈے پر اترا۔ یہ ہیتھرو کے بعد برطانیہ میں دوسرا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے۔

فضائی کمپنی نے وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا " اب کس طرح کی جاتی ہے گرانڈ انٹری۔"

وڈیو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ بادلوں کے بیچ سے نمودار ہونے والے طیارے نے اچانک جنم لیا ہو۔

دنیا کے اس سب سے بڑے طیارے کے بارے میںEmirates  کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق طیارے کا وزن 510 سے 575 ٹن کے درمیان ہوتا ہے۔

اس کی لمبائی دو نیلے اژدہوں کی مجموعی لمبائی کے مساوی ہے۔ طیارے کی اونچائی پانچ زرافہ کی اونچائی جتنی ہے اور طیارے میں 40 لاکھ پارٹس اور اشیاء موجود ہیں۔