Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق متنازعہ صدارتی حکم نامہ چیلنج

شائع 06 اگست 2019 06:56pm

spimage

بھارتی سپریم کورٹ  میں مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل تین سو ستر پر صدارتی حکم نامے کے نفاذ کیخلاف اپیل دائر کردی گئی ہے۔

یہ اپیل بھارتی وکیل ایم ایل شرما کی جانب سے دائر کی گئی ہے ، اپیل میں دعویٰ کیا گیاہے کہ مودی سرکار کا صدارتی حکم نامہ غیر قانونی ہے کیونکہ یہ ریاستی اسمبلیوں کی منظوری لیے بغیر جاری کیا گیا ہے۔

پہلے کانگریس کے رہنما ادھیر رانجن چوہدری نے کہا تھا کہ جموں اور کشمیر کے معاملہ اندرونی معاملہ نہیں ہے ، انہوں نے بھارتی حکومت سے آزاد کشمیر سے متعلق موقف دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا جسکے بعد ان کو بی جے پی کے جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بھارت میں اکتوبر انیس سو انتالیس آئین کا آرٹیکل تین سو ستر منظور کیا گیا تھا ، اس آئین کے تحت جموں اور کشمیر کو بھارت کے ماسوا دو کے تمام قوانین سے استثنی حاصل تھا۔

اس قانون کے تحت ریاستوں کو یہ حقوق حاصل ہے کہ وہ اپنا آئین ریاست میں نافذ رکھیں اور یہی آئین بھارتی پارلیمان کی قانون سازی کے اختیارات کو ریاست پر اختیارات کو محدود کرتا تھا۔

Source: scroll.in