Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک عدم اعتماد کی ناکامی، لیگی تحقیقات کا آغاز

شائع 06 اگست 2019 04:19pm

PMLNIMAGEE

چیئرمین سینیٹ  صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ناکامی  کا معاملہ مسلم لیگ ن نے اپنے سینیٹرزسے  تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے سوالنامہ تیار کرلیا،کل سے پارٹی کے تمام سینیٹرزکے انٹرویوزکیے جائیں گے اوران کو سوالنامہ فراہم کیا جائے گا ۔ 

 سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی ،کون کون سینیٹر تحریک کی ناکامی کا سبب بنا مسلم لیگ ن کی فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مسلم لیگ ن کی پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر رانا مقبول کی زیر صدارت اجلاس ہوا،تحقیقاتی کمیٹی نے اپنے سینیٹرزسے پوچھ گچھ کیلئے ایک سوالنامہ بھی تیار کیا ہے ۔کمیٹی مسلم لیگ ن کے تمام سینیٹرزکوفرداً فرداً بلاکرتحقیقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی ایک ایک سینیٹرکے سامنے تحقیقات کیلئے سوالنامہ رکھے گی اور تمام سینیٹرزکا انٹرویو بھی لیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی سوالنامہ اور انٹرویو کے موازنہ پر اپنی تحقیقات مکمل کرے گی ،ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرویو اور سوالنامہ کے بعد امید ہے ضمیرفروش خود ہی اپنی شناخت ظاہرکردے گا ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے سینیٹرزکے ہونے والے اجلاس میں ضمیرفروش سینیٹرز کو بے نقاب کرنے کیلیے سینیٹررانا مقبول کی سربراہی میں فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی تھی جس  میں اقبال ظفر جھگڑا،شاہ محمدشاہ،رانا تنویر حسین اورمحمد ریاض جج شامل ہیں ۔