Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

منی لانڈرنگ روکنے کیلئے طویل مدتی معاونت پر زور

شائع 06 اگست 2019 04:12pm

HAFIZIMAGEE

مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ طویل المدتی بنیادوں پر پاکستان کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے تعاون جاری رکھے۔

 مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے امریکی وفد نے قائمقام معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی سربراہی میں ملاقات کی ۔

مشیرخزانہ نے ملاقات کے دوران وفد کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پر عمل درآمد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹٰ ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہا ہے ۔

اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو متحرک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے فریم ورک کو مذید موثربنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے امریکہ سمیت عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ منی لانڈرنگ اوردہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کوکوششوں کومزید بہتربنانے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔ مشیرخزانہ نے امریکی وفد کوملک میں جاری معاشی صورتحال اوراصلاحات کے عمل سے آگاہ کیا۔ ایلس ویلز نے کہا کہ ان کا ملک معاشی اصلاحات کے عمل میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ۔