Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کمیٹی تشکیل

شائع 06 اگست 2019 04:05pm

KHANIMAGEE

مقبوضہ جموں و کشمیرکی تشویشناک صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے تجاویز کیلئے ساتھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ،مجوزہ ردعمل ترتیب دینے کیلئے تجاویز دے گی۔

مقبوضہ جموں و کشمیرکی تشویشناک صورتحال پروزیراعظم عمران خان نے تجاویز کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال ،مجوزہ ردعمل ترتیب دینے کیلئے تجاویزدے گی، کمیٹی سیاسی، سفارتی اورقانون پہلوؤں کا جائزہ لیکر تجاویز مرتب کرے گی۔

کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کمیٹی میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل ، سیکریٹری خارجہ شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنزبھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر آراوروزیراعظم کے نمائندہ خصوصی احمربلال بھی شامل ہیں۔