Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کوئٹہ : دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور دس زخمی

شائع 06 اگست 2019 03:21pm

kashmirimagee

 

کوئٹہ کے انتہائی مصروف علاقہ مشن چوک کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

شام کے عید کی شاپنگ کرنے والوں کا رش تھا کہ اچانک ایک دکان میں دھماکا ہوا۔ دھماکے سے دکان کا مالک بدل حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے میں متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کیا گیا،تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرتے ہوئے وہاں موقع سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم ریمورٹ کنٹرولڈ تھا۔