Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کراچی: عید پر بارش کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ 06 اگست 2019 04:50pm

raininagfb

کراچی والے ہوجائیں ہوشیار ، بادل  ایک بار پھر بھرپور برسنے کو تیار ہیں ، محکمہ موسمیات نے عید  میں بھی برسات کی پیشگوئی کردی ۔

 مون سون کا دوسرا اسپیل 9 اگست کو داخل ہوگا اور بادل جم کے برسیں گے ۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والے کم دباو 9 اگست کو چولستان سے بارس برسانے والا سسٹم داخل ہوگا اور تھر سے کراچی تک سندھ کے تمام اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز بارشیں ہونگی ۔

 تھر میں 9 اگست کی صبح سے بارش شروع ہوجائے گی جبکہ کراچی میں ہوائیں مشرق  سے مغرب کی جانب چلنے سے 9 اگست کی رات سے ہی بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔