Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بھارتی اقدام کیخلاف عالمی میڈیا میں تشویش کا اظہار

شائع 06 اگست 2019 02:28pm

guardianimageee

عالمی میڈیا نے بھی بھارتی اقدام کو تشویشناک قرار دیا ہے، بلوم برگ کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیر کو اپنا مغربی کنارہ بنا لیا ہے۔

نیویارک ٹائمز لکھتا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ غلط اور خطرناک ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارتی اقدام غیر آئینی ہے، دی گارڈین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں تحریک آزادی کو مزید بڑھاوا ملے گا۔

 بھارتی اقدام سے عالمی میڈیا بھی پریشان ہوگیا،  معروف اخبارات کا کہنا ہے کہ کشمیر میں صورتحال مزید خراب ہوگی۔

 بلوم برگ لکھتا ہے کہ  کشمیر کو فلسطین کا مغربی کنارہ بنادیا گیا،  مودی کے اقدام سے تحریک آزادی تیز ہوگی،  بھارت کا آزاد جمہوریت کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگا۔

 نیویارک ٹائمز اپنے اداریے میں لکھتا ہے کہ متنازع علاقے کشمیر کی خصوصی حیثیت   ختم کرنا غلط اور خطرناک ہے، پاک بھارت تناؤ میں اضافہ ہوگا،  ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی نے  اپنا خفیہ ایجنڈا پورا کرلیا،  برطانیہ نے 1947میں کشمیر کا   معاملہ حل کرائے بغیر چھوڑا۔

 واشنگٹن پوسٹ کے مطابق قانونی ماہرین نے بھارتی صدارتی حکم نامے کو غیر آئینی قرار دیا،  کشمیریوں کو تاریکی میں رکھا گیا،  برکھا دت کا کہنا ہے کہ   کشمیر پر کھیلا جانے والا جوا امن کیلیے   برسوں سے جاری کوششوں کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔

دی گارڈین لکھتا ہے کہ  پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آسکتا ہے،  دی اکنامک ٹائمز کہتا ہے کہ مودی نے تنازع کشمیر کے حل کیلیے ٹرمپ کی پیشکش کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، ساتھ ہی اس نے مسئلہ کشمیر کے حل کو افغان امن سے مشروط کرنے کی پاکستانی کوششوں پر بھی پانی پھیر دیا۔