Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بھارتی اقدام پر کشمیری رہنما فاروق عبداللہ رو پڑے 

اپ ڈیٹ 06 اگست 2019 04:54pm

aabdullahimagee

مقبوضہ کشمیر کے بھارت نواز رہنما فاروق عبداللہ میڈیا سے گفتگو میں رو پڑے۔

انھوں نے کہا کہ مودی سرکار نے کشمیری عوام کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت  آمریت کے سوا کچھ نہیں، بھارتی حکومت نے جو کچھ کیا ہے ہم نے اس بارے میں کبھی سوچا  بھی نہیں تھا۔

فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی نظر میں سارے کشمیری علیحدگی پسند ہیں۔