بھارتی اقدام انکے سیکولرزم پر حملہ قرار
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ حملہ کشمیر پر نہیں بلکہ جمہوریت اور بھارت کے سیکولرزم پر ہوا ہے،
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ حملہ خود بھارت کے سیکولر ہونے کے دعوے پر ہے، کشمیریوں کو اقلیتی بنانے کی سازش ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مودی آگ سے کھیل رہا ہے،بھارتی اقدام کو نہ کشمیر مانتا ہے نہ پاکستان، کشمیر کے معاملے پر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو موثر خارجہ پالیسی اختیار کرنا ہوگی، پاکستان اقوام متحدہ سے رابطہ کرے،او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس بلایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت بات چیت کے تمام دروازے بند کررہا ہے، وزیراعظم بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کا معاملہ اجاگر کریں۔
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.