Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی اقدام انکے سیکولرزم پر حملہ قرار

شائع 06 اگست 2019 02:18pm

bilimagee

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ حملہ کشمیر پر نہیں بلکہ جمہوریت اور بھارت کے سیکولرزم پر  ہوا ہے،

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ حملہ خود بھارت کے سیکولر ہونے کے دعوے پر ہے، کشمیریوں کو اقلیتی بنانے کی سازش ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  مودی آگ سے کھیل رہا ہے،بھارتی اقدام کو نہ کشمیر مانتا ہے نہ پاکستان، کشمیر کے معاملے پر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ  پاکستان کو موثر خارجہ پالیسی اختیار کرنا ہوگی، پاکستان اقوام متحدہ سے رابطہ کرے،او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس بلایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ  بھارت بات چیت کے تمام دروازے بند کررہا ہے، وزیراعظم بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کا معاملہ اجاگر کریں۔