Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بھارتی اقدام پر شہباز شریف بھی گرج پڑے

شائع 06 اگست 2019 02:16pm

shaimagee

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی مودی سرکار کو کرارا جواب دیا اور کہا کہ آج بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کی شہ رگ پر ہاتھ ڈالا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھارت یہ شہ رگ کاٹ دے۔ ان کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔ اب بات کرنے کا وقت نہیں۔ عملی نمونہ دکھانے کا وقت ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ کشمیر میں اپنی ماؤں۔ بہنوں۔ بیٹیوں کی عزت اور نوجوانوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔