Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

جیمز اینڈرسن انجری کا شکار ہوکر دوسرے ٹیسٹ سے باہر

اپ ڈیٹ 06 اگست 2019 01:37pm

anderson

ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کینگروز نے انگلش ٹیم کو 251 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی، تاہم اب انہیں ایک اور دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے انگلینڈ کے اہم ترین فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن دوسرے ٹیسٹ سے  باہر ہوگئے۔

جیمز اینڈرسن ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں صرف چار اوورز ہی کراسکے اور اسی وجہ سے ان کی ٹیم کو بولنگ کے شعبے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیمز اینڈرسن کے اسکینز کے بعد ان کی انجری کی تصدیق ہو گئی ہے اور وہ اگلے ہفتے لارڈز ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اینڈرسن انجری سے چھٹکارے کیلئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور لنکاشائر کی میڈیکل ٹیم کیساتھ رہیں گے۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 14 اگست سے لارڈز کے میدان پر کھیلا جائے گا۔