Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کا پی سی بی کو خط

اپ ڈیٹ 06 اگست 2019 06:56pm
File Photo File Photo

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کرکٹر شرجیل خان نے پی سی بی سے رابطہ کرلیا۔ سزا یافتہ کھلاڑی نے کرکٹ میں واپسی کے لیے بورڈ سے ری ہیب پروگرام مانگ لیا۔

کرکٹر شرجیل خان نے ری ہیب پروگرام کے لیے پی سی بی کو خط لکھا دیا۔ کھلاڑی نے کرکٹ میں واپسی کے لیے بورڈ سے روڈ میپ مانگا ہے۔

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کی سزا دس اگست کو ختم ہو رہی ہے ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق سیکورٹی اینڈ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ شرجیل خان سے رابطہ کرے گا جس میں کرکٹر کو جلد ہی ری ہیب پروگرام فراہم کر دیا جائے گا۔ ری ہیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد شرجیل خان کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

شرجیل خان اس سے قبل دو بار زبانی ری ہیب پروگرام کا کہہ چکے ہیں شرجیل خان کو کرکٹ میں واپسی کے لیے قوم سے معافی بھی مانگنی ہوگی۔ اسپاٹ فکسنگ کا جرم ثابت ہونے پر شرجیل خان کو ڈھائی سال کی سزا سنائی گئی تھی۔