Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

چین نے اپنی کرنسی کی قیمت گرادی، امریکا کی چیخیں نکل گئیں

اپ ڈیٹ 06 اگست 2019 07:07am

Currency

واشنگٹن: چین اور امریکا کے مابین جاری حالیہ تجارتی جنگ کے دوران چین نے اپنی کرنسی کی ویلیو کم کردی، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے "کرنسی کے ذریعے سازش" قرار دے دیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین اپنی کرنسی کو تقریباً تاریخی کم ترین ریٹ پر لے آیا ہے، اس کو "کرنسی کے ذریعے سازش" کہا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنی وزارت خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کیا تم سن رہے ہو۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین نے اپنی کرنسی ڈی ویلیو کرکے قانون توڑا ہے اور اس کے ذریعے چین آنے والے وقت میں مزید کمزور ہوگا۔

خیال رہے کہ پیر کے روز چین اپنی کرنسی کی ویلیو کو 11 سال کی کم ترین سطح پر لے آیا ہے، جس کے بعد ایک چینی رین مینبی 7 امریکی ڈالر کے برابر ہوگئی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ چین کے اس اقدام سے دنیا بھر میں چینی مصنوعات مزید سستی ہوجائیں گی اور یہ امریکی مصنوعات کی سب سے بڑی حریف بن کر سامنے آئیں گی۔ صرف یہی نہیں بلکہ کرنسی ڈی ویلیو ایشن کے باعث امریکا میں بھی چینی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوگا، جس سے امریکا کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ مزید بڑھ جائے گا۔