Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

'بھارت اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول کی حیثیت ختم'

اپ ڈیٹ 06 اگست 2019 05:47am

LOC

سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد لائن آف کنٹرول کی حیثیت بھی ختم ہوگئی ہے۔ بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کرکے اپنی طرف سے لائن آف کنٹرول کو بین الاقوامی سرحد کا درجہ دے دیا ہے۔ جبکہ بھارت نے بڑی تعداد میں اپنی فوج بھی لائن آف کنٹرول پر تعینات کر دی ہے۔

بھارتی صدر نے کشمیر سے متعلق 4 نکاتی ترامیم پر دستخط کیے جس کے بعد اس حوالے سے صدارتی حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر آج سے بھارتی یونین کا علاقہ تصور کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گا۔ مقبوضہ جموں کشمیر کی علیحدہ سے اسمبلی ہو گی۔ آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر سے باہر کے لوگ وہاں اپنے نام پر زمین نہیں خرید سکتے۔

خیال رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا۔ جس میں اپوزیشن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کافی احتجاج کیا۔ اجلاس میں بھارتی وزیر داخلہ نے مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری کو ختم کرنے سے متعلق ایک قرارداد پیش کی جس کے بعد مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کی ایک کے سوا باقی تمام شقیں ختم کردیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ نے آرٹیکل 370 اے ختم کر دیا۔

جس کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل نہیں کر سکتے۔بھارت کے آئین میں کشمیر سے متعلق دفعہ 370 کی شق 35 اے کے تحت غیر کشمیری مقبوضہ وادی میں زمین نہیں خرید سکتے۔ 35 اے دفعہ 370 کی ایک ذیلی شق ہے جسے 1954ء میں ایک صدارتی فرمان کے ذریعے آئین میں شامل کیا گیا تھا۔