Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سابق بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان کو بھی مقبوضہ کشمیر سے نکلنے کا حکم

اپ ڈیٹ 06 اگست 2019 05:24am

Irfan Pathan

بھارت نے اپنے سابق کرکٹر کو بھی کشمیر سے نکل جانے کے آرڈر دئیے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان اور مقبوضہ جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے اسٹاف کو جلد سے جلد وادی چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کرکٹ ٹیم کے مینٹور عرفان پٹھان اور اسپورٹ اسٹاف کو ریاستی انتظامیہ نے وادی سے نکلنے کی ہدایت کر دی، جس کے بعد سو سے زائد کھلاڑی واپس گھروں کو چلے گئے ہیں۔

جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو افسر سید اشفاق حسین بخاری نے انڈین میڈیا کو بتایا کہ عرفان پٹھان اور دیگر تمام اسٹاف کو وادی چھوڑنے کیلئے کہا گیا تھا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ جو بھی سیلیکٹرز وادی سے تعلق نہیں رکھتے، انہیں اپنے گھر جانے کا کہہ دیا گیا ہے۔ سید اشفاق حسین بخاری نے کہا کہ کیمپ میں موجود جموں کے تقریباً 102 کھلاڑیوں کو واپس گھر بھیج دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں حالات کشیدہ ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ کیا ہو رہا ہے، اس لئے ہم نے کرکٹ کے پروگرام کو آگے کیلئے ملتوی کر دیا ہے اور واپس شروع کرنے کیلئے صحیح وقت کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے حکم نامے کے بعد انڈر 16 اور انڈر 19 ٹیموں کے ٹرائلز ملتوی کردئیے گئے۔ کمیپ میں شریک 100 سے زائد کھلاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔