Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک سیزن کا شیڈول بنالیا

شائع 05 اگست 2019 07:16pm

domestic

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک سیزن کا شیڈول بنالیا، ڈومیسٹک سیزن انڈر 19 ٹورنامنٹ کی بجائے فرسٹ کلاس کرکٹ سے شروع ہوگا

ذرائع کے مطابق نئے ڈومیسٹک سسٹم کے تحت چھ صوبائی ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کی فہرستیں تیار کر لی گئیں، نئے سسٹم میں فرسٹ کلاس ٹیم کا اسکواڈ 20 کی بجائے 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔

تمام صوبائی فرسٹ کلاس ٹیموں کے ساتھ نان فرسٹ کلاس اسکواڈز کے لئے بھی ابتدائی فہر ست تیار کرلی گئی۔

ٹرافی کے میچز کے درمیان میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹورنامنٹس بھی کروائے جائیں گے۔

قومی انڈر 19 ٹورنامنٹ سیزن کے دوسرے حصے میں  کروایا جائے گا جبکہ ٹیموں کے لئے کوچز کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز توصیف احمد، اعجاز جونئیر، اکرم رضا، اعظم خان، وسیم حیدر، راج ہنس، نوید انجم اور ظہور الٰہی کے نام کوچز کے لیے زیر غور ہیں۔

وزیر اعظم ہاوس سے نئے آئین کی منظوری آنے کے فوری بعد ڈومیسٹک سیزن کا  اعلان کردیا جائے گا۔