Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

پی ایس ایل کا پانچوں ایڈیشن پاکستان میں کرانے پر اتفاق

شائع 05 اگست 2019 06:19pm

mani

  پی سی بی عہدیداران اور پی ایس ایل  فرنچائز مالکان کے مابین پانچواں ایڈیشن پاکستان میں کرانے پر اتفاق ہوگیا۔ حتمی فیصلوں کیلئے ورکنگ کمیٹی بنانے اورغیر ملکی کھلاڑیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے انڈیپنڈنٹ کنسلٹنٹ کی خدمات خاصل کی جاٸیں گی۔

   پی سی بی چیرمین احسان مانی اور فرنچائز مالکان کی ملاقات میں پی ایس ایل فاٸیو پاکستان میں کرانے کے فیصلے کے بعد اس حوالے سے معاملات کے حل کے لئے ورکنگ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ورکنگ کمیٹی میں پی سی بی اور تمام چھ فرنچائزز کے نمائندے شامل ہوں گے، جو ایک ماہ کے اندر تجاویز کو حتمی شکل دے گی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ایس ایل کی الگ شناخت اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے معروف غیر ملکی انڈیپنڈنٹ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پی ایس ایل فائیو کے تیرہ میچوں کی میزبانی لاہور کرے گا پی ایس ایل فائیو کا افتتاح  کراچی اور فائنل لاہور میں کرانے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہونگے، تمام میچز کا انعقاد کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوگا۔