پی ایس ایل کا پانچوں ایڈیشن پاکستان میں کرانے پر اتفاق
پی سی بی عہدیداران اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے مابین پانچواں ایڈیشن پاکستان میں کرانے پر اتفاق ہوگیا۔ حتمی فیصلوں کیلئے ورکنگ کمیٹی بنانے اورغیر ملکی کھلاڑیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے انڈیپنڈنٹ کنسلٹنٹ کی خدمات خاصل کی جاٸیں گی۔
پی سی بی چیرمین احسان مانی اور فرنچائز مالکان کی ملاقات میں پی ایس ایل فاٸیو پاکستان میں کرانے کے فیصلے کے بعد اس حوالے سے معاملات کے حل کے لئے ورکنگ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ورکنگ کمیٹی میں پی سی بی اور تمام چھ فرنچائزز کے نمائندے شامل ہوں گے، جو ایک ماہ کے اندر تجاویز کو حتمی شکل دے گی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ایس ایل کی الگ شناخت اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے معروف غیر ملکی انڈیپنڈنٹ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔
پی ایس ایل فائیو کے تیرہ میچوں کی میزبانی لاہور کرے گا پی ایس ایل فائیو کا افتتاح کراچی اور فائنل لاہور میں کرانے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔
پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہونگے، تمام میچز کا انعقاد کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوگا۔
Comments are closed on this story.