Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

اوگرا: اسکول وینز میں  سی این جی اور ایل پی جی پر پابندی

شائع 05 اگست 2019 05:58pm

cngimageee

اوگرا نے ملک بھرمیں پبلک سروس گاڑیوں اوراسکول وینزمیں سی این جی اورایل پی جی گیس سلنڈر کے استعمال پرمکمل طورپرپابندی عائد کردی ہے ۔ 

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پابندی پرعملدرآمد کرانے کے لئے تمام صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز، آئی جی موٹروے و صوبوں کے آئی جیزکو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔

اوگرا نے کہا ہے کہ موٹروہیکل رولز199 مجریہ 1969کے تحت قانون پر فوری عملدرآمد کرایا جائے ۔

 اعلامیے کے مطابق کہا گیا ہے کہ گیس سلنڈرزپر پابندی کا فیصلہ پبلک سروس گاڑیوں بسوں اوروینزمیں بڑھتے حادثات کے باعث کیا گیا۔ فیصلے سے حادثات پرقابوپانے اورانسانی جانوں کومحفوظ بنانے میں مدد ملے گی ۔ پبلک سروس وہیکلز اوراسکولزوینزکے اندرنصب گیس سلنڈراتارنے کیلئے آپریشن جلد شروع کیا جائے ۔