Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر: محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ گرفتار

شائع 05 اگست 2019 05:41pm

umerimagee

مقبوضہ کشمیر میں سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمرعبداللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

 حکام نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ پہلے ان دونوں رہنماوں کو اتوار کی رات کو نظر بند کیا گیا تھا، اسکے علاوہ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے رہنما ساجد لون اور عمران انصاری کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ مزید کشمیری رہنماوں کو بھی گرفتار کیا گیا تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات دینے سے بھی گریز کیا۔

واضح رہے کہ پہلے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل تین سو ستر کو معطل کردیا ا ہے اور مودی سرکاری کی جانب سے  مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ غیر قانونی طور پر بنادیا گیا ہے۔

Source: abpnews.in