مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، ریڈفارکشمیر ہیش ٹیگ ٹرینڈ پر
مقبوضہ کشمیر سےمتعلق بھارتی آرٹیکل تین سو ستر کی منسوخی کے بعد سوشل میڈیا پر ریڈ فار کشمیر سے ہیش ٹیگ تیزی سے شیئر ہورہا ہے، یہ ہیش ٹیگ مقبوضہ کشمیر کے خلاف بھارتی اقدام کی نامنظوری ظاہر کرنے کیلئے شیئر کیا جارہا ہے۔
حتی کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر قسم کا مواصلاتی اور میڈیا بلیک آوٹ جاری ہے لیکن پھر بھی فیس بک ، ٹوئیٹر اور انسٹاگر پر لوگ پس منظر میں سرخ رنگ لگارہے ہیں ،۔
اسہی طرح اس ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک تحریر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جوکہ کشمیری عوام میں پائے جانیوالی تشویش اور اس ہیش ٹیگ کے پس پردہ محرکات کی بھرپور عکاسی بھی کرتی ہے۔
تحریر میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم میں اضافہ، اور مزید پینتیس ہزار بھارتی فوجیوں کی تعیناتی ، انٹرنیٹ کی معطلی، اور خوراک اور پیٹرول کی خریداری کیلئے طویل قطاریں کشمیریوں کی تشویش کا اظہار ہیں۔ تحریر میں وائرل ہونے والے ہیش ٹیگ ریڈفار کشمیر سے متعلق سوال بھی اٹھایا گیا کہ سرخ کیوں ؟ اور پھر جواب دیا گیا کہ سرخ ہمارے خون کا رنگ ہے اور یہ سرخ رنگ ہماری تاریخ کی بھی عکاسی کرتا ہے،۔
اسہی طرح ہیش ٹیگ کی حمایت میں تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں ، اسہی طرح کی ایک تصویر بھی ایک انسٹاگرام سے کافی وائرل ہوئی ہے ۔
انسٹاگرام صارف نے لکھا ہے کہ اس کی زرینہ نامی بہن نے یہ تصویر بنائی ہے اس میں بھی خاتون کو ہیش ٹیگ کی حمایت میں سرخ رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے، تاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ دنوں میں بھارتی فوج کی بربریت میں کافی اضافہ ہے اور ساتھ ہی بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ بھی کیا گیا ، جبکہ بھارتی حالیہ اقدام سے بھی کشمیریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
source: news18.com
Comments are closed on this story.