ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
سینچورین: جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے اسٹار فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے جنوبی افریقہ کیلئے 93 ٹیسٹ میچز کھیل کر سب سے زیادہ 439 وکٹیں حاصل کیں اور اب انہوں نے اس سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔
وہ گزشتہ کافی عرصے سے انجری مسائل کے باعث ٹیم میں مستقل طور پر جگہ نہیں بنا پارہے ہیں۔
#CSAnews #BreakingNews @DaleSteyn62 has brought down the curtain on one of the great fast bowling Test careers of the modern era when he announced his retirement from red-ball cricket with immediate effect. pic.twitter.com/L3HmWXKRwV
— Cricket South Africa (@OfficialCSA) August 5, 2019
انجری سے چھٹکارہ حاصل کرکے اسٹین گزشتہ آئی پی ایل میں جلوہ گر ہوئے تاہم وہ ایک بار پھر وہ انجری کا شکار ہوکر ورلڈکپ میں بھی اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے۔
واضح رہے کہ اسٹین ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں پروٹیز اسکواڈ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
Comments are closed on this story.