Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ: آسٹریلیا 251 رنز سے فتحیاب

شائع 05 اگست 2019 03:23pm

australia

برمنگھم: آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں فاتحانہ آغاز کردیا، انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 251 رنز سے ہرادیا۔

انگلش ٹیم 398 رنز کے تعاقب میں محض 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی، نیتھن لائن نے دوسری اننگز میں 6 اور میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔

برمنگھم میں کھیل کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ نے تین سو اٹھا نوے رنز کے تعاقب میں تیرہ رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔

تاہم نتھن لیون اور پیٹ کمنز کی تباہ کن بولنگ کے سبب میزبان بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری انگش ٹیم ایک سو چھیالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکے۔

کرس ووکس سینتیس رنز بناکر نمایاں رہے، نیتھن لائن نے چھ اور پیٹ کمنز نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

آسٹریلوی ٹیم کی جیت میں اسٹیو اسمتھ کا کردار شاندار رہا اسمتھ نے پہلی اننگز میں 144 اور دوسری میں 142 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر برتری حاصل ہوگئی ہے۔