Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

نیشنل بینک نے قومی ہاکی چیمپئین شپ جیت لی

اپ ڈیٹ 05 اگست 2019 03:35pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: نیشنل بینک نے سوئی سدرن گیس کودلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر قومی ہاکی چیمپئین شپ جیت لی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہنا تھا کہ قومی کھیل کی ترقی کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل میں دفاعی چیمپیئن نیشنل بینک اور سوئی سدرن گیس کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔

سوئی گیس کے مبشر علی نے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلائی، نیشنل بینک کے ارسلان قادر نے گول کرکے مخالف ٹیم کی سبقت ختم کی۔

مقابلہ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر نیشنل بینک نے چار کے مقابلے میں پانچ گول کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مہمان خصوصی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقن دلایا۔

چیمپیئن شپ میں واپڈا کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔