مقبوضہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر میں رابطہ
وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدرطیب اردگان کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
ترک صدر سے ٹیلی فونک بات چیت میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنا خطے کی سلامتی پر گہرے اثرات چھوڑے گا۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ۔اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔
عمران خان نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ۔
بات چیت میں ترک صدر نے کہا کہ ترکی کشمیریوں کے موقف کی حمایت کرتا ہے ۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.