Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سینیٹ الیکشن ، طاہر بزنجو کی شدید تنقید

شائع 05 اگست 2019 02:59pm

tahirimagee

نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو چیئرمین سینٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر پھٹ پڑے ، وہ بولے  جس طرح بعض سینیٹرز نے اپنا منہ کالا کیا اس سے سیاست بدنام ہوئی ہے ، تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا اتحاد برقرار رہنا چاہیے۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ جس طرح سینیٹ کے الیکشن میں ہوا، اگر اسی طرح تسلسل جاتی رہا تو سیاست بدنام ہوتی رہے گی، بڑی جماعتوں کو کم از کم ایسے سینیٹرز کو بھیجنا چاہئے جو جمہوریت پسند ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  عدم اعتماد کی تحریک کے ناکام ہونے سے اپوزیشن جماعتوں پھوٹ پڑ گئی ہے، اب اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد برقرار رہنا چاہئے،

 ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھی سینیٹرز نے تحریک عدم اعتماد میں اپنا منہ کالا کیا جس سے جمہوریت بدنام ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری کیسی خارجہ پالیسی ہے کہ ایران اور افغانستان ہم سے دور ہیں۔