Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

بھارتی اقدام خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،عمران خان

شائع 05 اگست 2019 02:38pm

imrankhannimkagee

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کی غیرقانونی کارروائی خطہ میں امن سلامتی کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے ۔

 وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ  کیا ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں  وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب سے مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال کواٹھانے پرزوردیا ۔ مہاتیرمحمد نے کہا کہ بھارتی فیصلے سے پیداہونے والی صورتحال کا ملائیشیا بغورجائزہ لے رہا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے اسٹیٹس کوتبدیل کرنا اقوام متحدہ کی سلامتی کی کونسل کی قراردوں کی خلاف ورزی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی غیرقانونی کارروائی خطہ میں امن سلامتی کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیوکلیئرہتھیاررکھنے والے دوہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات میں بھارتی فیصلے سے کشیدگی بڑھے گی ۔

ملائیشئن وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ بھارتی فیصلے سے پیداہونے والی صورتحال کا ملائیشیا بغورجائزہ لے رہا ہے ۔ ملائیشیا مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے ۔