Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

مودی نے گری ہوئی حرکت کی، شہباز

اپ ڈیٹ 05 اگست 2019 05:43pm

 

shahbazimagee

بھارت کی جانب سے کشمیر میں متنازعہ اقدام کےبعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھڑک اٹھے۔

شہباز شریف مودی کو للکارتے ہوئے بولے۔ بھارت نے انتہائی گری ہوئی حرکت کی ہے۔ کشمیر میں آرٹیکل تین سو ستر کو ختم کرنے کا مقصد ہندو برادری کو آباد کرنا ہے۔ لیکن مودی غلط فہمی میں نہ رہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام یہ نہیں ہونے دیں گے۔ عالمی برادری کشمیریوں پر جاری مظالم کے خلاف خاموشی توڑ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بھارت نے آج گری ہوئی حرکت کی ہے، مودی کشمیرمیں ہندوؤں کوآبادکرناچاہتاہے۔