Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل کا خاتمہ، کشمیریوں کا قتل ہے، حنا ربانی کھر

شائع 05 اگست 2019 02:29pm

hinaimagee

سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ آرٹیکل کو ختم کرنا کشمیریوں کے قتل کے مترادف ہے، کشمیر میں بھارت دہشت گردی کرتا ہے۔

 آج نیوز سے گفتگو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کچھ بھی کرتا رہے، مسئلہ کشمیر عالمی تنازع تھا اور حل ہونے تک عالمی تنازع ہی رہے گا، انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مطالبات پر ڈٹے رہنا چاہیے، تاہم عالمی برادری کا ضمیر مردہ ہو چکا ہے۔

حنا ربانی کھر کاکہنا تھا کہ اب بھارت کشمیریوں سے ان کے حقوق بھی چھین رہا ہے،۔

حناربانی کھرکا کہنا تھا کہ  بھارت کشمیریوں سےحقوق بھی چھین رہاہے، پاکستان کواپنےمطالبات پرڈٹے رہناچاہیے۔