Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کشمیر کا معاملہ: بھارتی اداکاروں کا اصل چہرہ سامنے آگیا

اپ ڈیٹ 06 اگست 2019 01:36pm

mammama

بھارتی پارلیمینٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق ہونے والے اجلاس میں مودی سرکار نے چار بل پیش کئے جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کا ریاستی درجہ اور خصوصی حیثیت ختم کرنے کا صدارتی فرمان بھی جاری کردیا۔

بھارت کے اس بھونڈے اقدام کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان جہاں شدید مذمت کررہے ہیں وہیں بھارتی انتہاء پسند خوشیاں منا رہے ہیں تاہم دکھ کی بات یہ ہے کہ امن کے سفیر سمجھے جانے والے بھارت کے کچھ اداکار بھی اس اقدام کو سراہ رہے ہیں۔

اداکار انوپم کھیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ 'مسئلہ کشمیر کے حل کا آغاز ہو گیا ہے'۔

اس کے علاوہ الٹے سیدھے بیانات دے کر خبروں میں اِن رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی اس بھارت کے اس بھونڈے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے۔

حال ہی میں شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے والی اداکارہ دیا مرزا نے کشمیر میں امن کی خواہش کا اظہار کیا اور مودی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار ٹویٹر پر کیا اور کہا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

اداکار پاریش راول نے بھی ریاستی دہشتگردی پر آنکھیں مونڈتے ہوئے مودی کو سراہا اور ٹویٹ داغ دیا۔

انوپم کھیر نے ایک اور ٹویٹ بھی کیا، ان کا کیا کہنا تھا ملاحظہ کریں۔