Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

اپ ڈیٹ 05 اگست 2019 03:49pm

root

برمنگھم: ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، انگلینڈ کو آخری روز جیت کیلئے مزید تین سو پچیاسی رنز درکار تھے تاہم اب اس کی چار وکٹیں گرگئی ہیں جبکہ جیت کیلئے اب بھی تین سو تیرہ رنز مزید درکار ہیں۔

گزشتہ روز اسٹیو اسمتھ اور میتھیو ویڈ کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے دوسری اننگز سات وکٹوں پر چار سو ستاسی رنز بناکر ڈیکلئیر کردی تھی اور انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 398 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اس وقت انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 313 رنز مزید درکار ہیں جبکہ ان کی صرف 6 وکٹیں باقی ہیں۔

کھانے کے وقفے تک وقت پر جوز بٹلر 1 اور بین اسٹوکس 0 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے روئے اور روٹ نے 28، 28 جبکہ برنس اور ڈینلی نے 11، 11 رنز اسکور کئے۔

نیتھن لیون نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین جبکہ پیٹ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کرلی ہے۔