Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

تہاڑ جیل میں یاسین ملک کے انتقال کی خبریں، اہلیہ کا ویڈیو پیغام جاری

اپ ڈیٹ 05 اگست 2019 06:48am

Untitled-1-Recovered

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ یاسین ملک کی وفات کی افواہیں سامنے آئی ہیں، لیکن ابھی تک انہیں کچھ بتایا نہیں جا رہا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارتی تہاڑ جیل کے ڈاکٹرز نے یاسین ملک کو آئی سی یو میں منتقل کرنے کو کہا تھا لیکن بھارتی حکومت نے ایسا نہیں کیا اور میرا بھی 5 ماہ سے ان سے رابطہ نہیں کروایا گیا۔   مشال ملک نے بتایا ہے کہ یاسین ملک کو بھارتی جیل میں قید رکھا گیا ہے اور ان سے 5 ماہ سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا اور نہ ان کے بارے میں کوئی خبر آرہی ہے جبکہ بہت سی افواہیں اڑ رہی ہیں کہ وہ وفات پا گئے ہیں۔  

انہوں نے پوری دنیا سے اپیل کی ہے کہ ان کے خاوند کیلئے آواز اٹھائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک سیاسی قیدی ہیں اور انہیں کوئی حقوق بھی نہیں دئے گئے، اب سے متعلق کوئی معلومات بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔