تہاڑ جیل میں یاسین ملک کے انتقال کی خبریں، اہلیہ کا ویڈیو پیغام جاری
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ یاسین ملک کی وفات کی افواہیں سامنے آئی ہیں، لیکن ابھی تک انہیں کچھ بتایا نہیں جا رہا۔
My appeal to know about the condition and where abouts of my critically ill husband Mohammad Yasin Malik who is in Tihar death cell with strong rumours of his death.#KashmirBleeds #YasinMalik pic.twitter.com/P8R0753sqT
— Mushaal Hussein Mullick (@MushaalMullick) August 4, 2019
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارتی تہاڑ جیل کے ڈاکٹرز نے یاسین ملک کو آئی سی یو میں منتقل کرنے کو کہا تھا لیکن بھارتی حکومت نے ایسا نہیں کیا اور میرا بھی 5 ماہ سے ان سے رابطہ نہیں کروایا گیا۔ مشال ملک نے بتایا ہے کہ یاسین ملک کو بھارتی جیل میں قید رکھا گیا ہے اور ان سے 5 ماہ سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا اور نہ ان کے بارے میں کوئی خبر آرہی ہے جبکہ بہت سی افواہیں اڑ رہی ہیں کہ وہ وفات پا گئے ہیں۔
My humble appeal to know about the condition and where abouts of my critically ill husband Mohammad Yasin Malik who is in Tihar death cell with strong rumours of his death. #KashmirIssue #KashmirUnderThreat pic.twitter.com/CYRSAYDgsP — Mushaal Hussein Mullick (@MushaalMullick) August 4, 2019
انہوں نے پوری دنیا سے اپیل کی ہے کہ ان کے خاوند کیلئے آواز اٹھائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک سیاسی قیدی ہیں اور انہیں کوئی حقوق بھی نہیں دئے گئے، اب سے متعلق کوئی معلومات بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed on this story.