Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

غباروں سے جاسوسی کا منصوبہ تیار

اپ ڈیٹ 05 اگست 2019 05:21am

Untitled-1-Recovered

امریکا میں نگرانی کیلئے غباروں کا آزمائشی طور پر استعمال شروع کیا جارہا ہے۔

امریکی حکومتی کانٹریکٹر سیئرا نیواڈا کارپوریشن کی جانب سے ایسے غبارے تیار کئے گئے ہیں جو طویل فاصلے سے نہ صرف ایک نیٹ ورک بنانے کے قابل ہوں گے بلکہ زمین پر ہونے والی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھیں گے۔

Image result for Pentagon testing mass surveillance balloons

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے ان غباروں کی آزمائشوں کا حکم جاری کیا گیا تھا جو 12 جولائی سے یکم ستمبر کے درمیان ہوں گی۔

یہ غبارے مختلف ریڈیو فریکیونسیز کا استعمال کریں گے جبکہ ان کو توانائی سولر پینل کے ذریعے ملے گی۔

65 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے والے یہ غبارے کئی روز تک آسمان میں پرواز جاری رکھ سکیں گے جو کسی بھی جہاز کیلئے ممکن نہیں۔

تاہم امریکا میں ماہرین ان غباروں کے نتیجے میں لوگوں کی نجی زندگی میں مداخلت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔