Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر: محبوبہ مفتی گرفتار، عمر عبداللہ نظر بند

شائع 04 اگست 2019 07:15pm

muftiimageee

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی  کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ عمر عبداللہ کو بھی انکے گھر میں نظربند کردیا گیا ہے  جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں آج سے تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔

پہلے مقبوضہ وادی میں اٹھائیس ہزار فوج تعینات  کرنے کے بعد سیاحوں۔ یاتریوں اور غیرکشمیری طلبا کو نکل جانے  کا حکم دے دیا۔ حریت رہنماوں، کشمیری عوام اور سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپیل کی تھی کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے والا ہے،تمام مسلمان ہماری مدد کے لیے آگے بڑھیں۔ معروف بھارتی صحافی برکھا دت نے صورت حال کو بحرانی قرار دے دیا.

سابق کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی  بھی مودی سرکار پر پھٹ پڑیں ،  سابق کٹھ پتلی وزیرِاعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی   ٹوئٹ میں تشویش کا اظہار کیا ۔