Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کلسٹر بم کیا ہوتا ہے؟

شائع 04 اگست 2019 05:35pm

clusterismage

انسانی جانوں سے کھلینے والا موذی ہتھیار کلسٹر بم کیسے کام کرتا ہے، یہ ایک بارودی مواد سے بھرا ایک کنستر ہوتا ہے، جسے فضا زمین یا سمندر سے فائر کیا جاتا ہے، اس میں بھرے بمبلیٹس سوڈا کین کے برابر ہوتے ہیں جو ایک فٹبال کے گراؤنڈ جتنی جگہ پر پھیل جاتے ہیں۔

 یہ بمبلیٹس زمین پر گر کر کبھی تو پھٹ جاتے ہیں اور کبھی سالم رہتے ہیں،لیکن یہی انکا سب سے زیادہ مہلک پہلو ہے، بڑے یا بچے انہیں کھلونا سمجھ کر گھر لیجاتے ہیں جہاں یہ بمبلیٹس ایک چھپی موت کی شکل میں اپنے شکار کا انتظار کرتے ہیں اور پھر المیے جنم لیتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ انکا استعمال ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔