Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

سینیٹ الیکشن، بیرسٹر سیف نے اندرونی کہانی بتادی

اپ ڈیٹ 04 اگست 2019 06:01pm

ddiimimagee

سینیٹ الیکشن ، بیرسٹر سیف نے اندرونی کہانی بتادی، بیرسٹر محمد علی سیف آج نیوز کے اینکر رانا مبشر سے گفتگو کررہے تھے۔

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران پریزائیڈنگ افسر بننے والے سینیٹر محمد علی سیف کہتے ہیں سیکریٹری نے مجھے کہا کہ قرارداد کے حق میں 50 ووٹ آئے، اسی دوران دونوں جانب سے شور شرابہ شروع ہوگیا۔

بیرسٹر سیف کاکہنا تھا کہ  میں سمجھا کہ وہ 54 ووٹ کہہ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   سینیٹ میں تمام ریکارڈ موجود ہے، اپوزیشن جہاں جانا چاہتی ہے جائے، میں چیلنج کرتاہوں، لیکن اگر 50 ووٹ نکلیں تو پھر یہ لوگ قوم سے معافی مانگیں اور سیاست چھوڑ دیں،