Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پی ایس ایل ، پی سی بی اور فرنچائز مالکان کی اہم بیٹھک

شائع 04 اگست 2019 02:08pm

pcbimagee

غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کا بڑا چیلنج، پاکستان سپرلیگ فائیو کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی اور فرنچائز مالکان کی  ملاقات کل ہوگی۔

پی ایس ایل فائیوکا پاکستان میں انعقاد۔ احسان مانی اورفرنچائز مالکان میں اہم بیٹھک لگے گی۔

میٹنگ میں سیزن فائیو کے طریقہ کارپرغور کیا جائے گا۔ اورخصوصا غیرملکی کھلاڑیوں کا پاکستان لانے پر بھی بحث ہوگی۔

کچھ فرنچائزنے غیرملکی کرکٹرز کے یہاں کھیلنے پر تحفظات کا اظہارکیا تھا۔

قذافی اسٹیڈٰیم لاہور میں ہونے والی ملاقات کے بعد پی ایس ایل جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کو حتمی شکل دی جائے گی۔