Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

میئر کراچی وسیم اختر کی سندھ حکومت سے شکایتیں

شائع 04 اگست 2019 02:07pm

akhterimagee

میئر کراچی وسیم اختر کی سندھ حکومت سے شکایتیں برقرار ہیں،وہ کہتے ہیں صوبائی حکومت سے فنڈز لینے کیلیے عدالت جانا پڑتا ہے۔

صفائی مہم کے دوران خطاب  میں انہوں نے کہا کہ  دس سال سے سندھ حکومت پیپلز پارٹی کے پاس ہے، کراچی کیلیے صوبائی حکومت نے کچھ نہیں کیا، شہر کے پارکس بیچ دیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کرنٹ لگنے سے ہمارے بچے مر رہے ہیں، لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں، پورا پاکستان پی پی حکومت سے حساب مانگ رہا ہے، صفائی مہم کی تقریب سے خطاب میں میئر کراچی نے کہا کہ  مخیر حضرات سامنے آئیں اور شہر کی ذمہ داری اٹھائیں۔