Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

قائم مقام گورنر سندھ کون ہوگا؟ ایک نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا

شائع 04 اگست 2019 03:59am

Imran Ismail

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کی عدم موجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی قائم مقام گورنر سندھ ہوتا ہے، تاہم آغا سراج درّانی کے نیب کی تحویل میں ہونے کی وجہ سے سوال پیدا ہوگیا ہے کہ قائم قام گورنر کون ہوگا؟

گورنر سندھ عمران اسماعیل 6 اگست کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے اور گورنر سندھ کی رخصت کے باعث آئین کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی گورنر سندھ بن جاتے ہیں۔

آغا سراج درّانی کو اگر گورنر سندھ بنایا جائے تو گورنر ہاؤس کو 10 روز کیلئے سب جیل قرار دینا پڑے گا، تاہم اس تمام صورتحال سے وزیرِاعظم ہاؤس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آغا سراج درّانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں 20 فروری کو نیب کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کو دارالحکومت کے ریڈ زون کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ نیب راولپنڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے نیب کراچی کی ٹیم کی معاونت کی تھی۔