'صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کے مقابلوں میں تسلسل ضروری ہے'
کراچی: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کے مقابلوں میں تسلسل ضروری ہے، میئر ویسم اختر کہتے ہیں کہ محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
بلدیہ عظمی کراچی کے تحت کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں سمر اسپورٹس کیمپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں بچوں نے جمناسٹک کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اس موقع پربچوں کے درمیان فری اسٹائل سوئمنگ مقابلے ہوئے، بچوں نے بتیس فٹ اونچائی سے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگائی۔
مہمان خصوصی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چھوٹی عمر سے بچوں کا کھیلوں میں مصروف رہنا خوش آئند ہے۔
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے۔
تقریب کے آخرمیں عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
Comments are closed on this story.