Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ممکنہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر حکومت آزاد کشمیر حکومت کا بڑا فیصلہ

شائع 03 اگست 2019 06:14pm

ind

حکومت آزاد کشمیر نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر ممکنه جارحیت کے پیش نظر ایل او سی کےقریب بسنے والے دفاعی کمیٹیوں کے اراکین کیلئے  غیر ممنوعہ اسلحہ کی اجرائیگی اور تجدید فیس معاف کرنے کی منظوری دی ہے۔

 آزاد کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب پانچ کلو میٹر کی حدود میں بسنے والے دیہی دفاعی  کمیٹیوں کے اراکین کو اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او کی تصدیق پر غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ کا لائسنس جاری کیے جائیں گے اور انھیں لائسنس کی اجرائیگی اور تجدید فیس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

حکومت آزاد کشمیر کے اس فیصلے کے نتیجہ میں کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں قائم دیہی دفاعی کمیٹیاں فعال ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور بھارت کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانے میں مدد ملے گی۔