Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

سینیٹ انتخابات: ن لیگ قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا

شائع 03 اگست 2019 05:52pm

shahbazimage

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو سینیٹ انتخابات  سے متعلق بیان بازی سے روک دیا ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی رہنما سینیٹ الیکشن کے حوالے سے  الزام تراشی نہ کرے اور سینٹ انتخابات کی تحقیقات کے نتائج آنے تک معاملے میں کوئی رائے زنی نہ کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں اے پی سی میں اپنا نقطہ نظر اور سفارشات پیش کریں گی جس کی روشنی میں حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔