Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ورلڈکپ میں شکست: عامر سہیل نے احتساب کا مطالبہ کردیا

شائع 03 اگست 2019 05:44pm

aamirsohaill

سابق کپتان عامر سہیل نے ورلڈکپ میں شکست کے بعد کپتان اور کوچ کو تبدیل کرنے کی بجائے ان کو لانے والوں کا احتساب کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان عامر سہیل نے کوچ اور کپتان کو تبدیل کرنے کے بجائے انہیں لانے کا والوں کا احتساب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ای او کے ہوتے ہوئے ایم ڈی کی تقرری غیر آئینی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم  کے چیف سلیکٹر کے طور پر کام کرنے کو تیار ہیں مگر اس انتظامیہ کے ساتھ نہیں۔